سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
منگل 30 اگست 2016 14:31
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے۔میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 372 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ٹیمبا اور فلینڈر کریز پر موجود تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک اور کوئنٹن ڈی کاک نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔(جاری ہے)
مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹِم ساوٴدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جب کہ بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائیاس سے پہلے نیوزی کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 اور ہینری نکول نے پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام رہا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیل سٹین اور ربادا نے تین، تین جب کہ فلینڈر نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔میزبان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 اور جے پی ڈومنی نے 13 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں نیل ویگنر نے پانچ، مچل سینٹنر، بریس ویل اور ٹِم ساوٴدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.