دبئی: ائیر انڈیا کی پرواز کے ٹوائلٹ سے 2.5کلو گرام سونے کے زیورات بر آمد

منگل 30 اگست 2016 14:30

دبئی: ائیر انڈیا کی پرواز کے ٹوائلٹ سے 2.5کلو گرام سونے کے زیورات بر آمد

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : ہندوستانی ریاست گوا کے کسٹمز حکام کے مطابق ائیر انڈیا کی دبئی سے ہندوستان کے شہر گوا پہنچنے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے تقریباََ2.5کلوگرام سونے کے زیورات برآمد ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کا کہناہے کہ صبح پہنچنے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں سونے کے زیورات کو چھپایا گیاتھا۔ ضبط کیئے جانے والے سونے کی مالیت تقریباََ70لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز حکام نے ائیر انڈیا کے عملے اور مسافروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ایک سال میں ائیر انڈیا کی پرواز سے تیسری دفعہ زیورات برآمد ہوئے ہیں۔