ملک عارف اور خرم بٹ کے مقدمہ قتل کے کیس کی سما عت

آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاء بحث کے لئے طلب

منگل 30 اگست 2016 14:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) تحریک انصاف کے کارکنوں ملک عارف اور خرم بٹ کے مقدمہ قتل کے کیس کی گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک کی عدالت میں سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمہ قتل کے نامزد ملزم اللہ دتہ کی درخواسست ضمانت پرکارروائی دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں ملک عارف اورخرم بٹ کے قتل کا مقدمہ تنویر احمد نے تھانہ یکی گیٹ میں درج کروایا تھا جس میں اللہ دتہ اور وقار کو مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان درج کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :