خواجہ آصف کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

منگل 30 اگست 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کا ازالہ کرینگے ، اس کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے ، کے الیکٹرک کے معاملات الگ معاملہ ہے ، پاکستان میں ٹرانسمیشن سسٹم اپ گریڈیشن مانگ رہا ہے ۔ منگل کے روز وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ کے بقایا جات کے معاملے لوڈ شیڈنگ میں کمی اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر پانی و بجلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ملاقات میں لوڈ شیڈنگ سمیت تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کا ازالہ کرینگے سندھ حکومت سے معاملات حل کے قریب ہیں جبکہ سندھ کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کی مشکلات جلد حل ہونگی پاکستان میں ٹرانسمیشن سسٹم اپ گریڈیشن مانگ رہا ہے جبکہ کے الیکٹرک کے معاملہ الگ ہوگیا ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے مفید ملاقات ہوئی وفاق سے کئیمعاملات پر ہم آہنگی تھی سندھ کے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ سیکرٹری توانائی سندھ معاملات کے حل کیلئے یہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں بجلی چوری صرف سندھ کا مسئلہ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ وزیر پانی و بجلی سے درخواست کی ہے کہ گرڈ اپ گریڈیشن کے معاملے پر غور کیاجائے

متعلقہ عنوان :