صوبہ پنجاب میں تعلیم کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر بائیس ارب کر دیا گیا

منگل 30 اگست 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کادورہ جنوبی پنجاب انتہائی کامیاب رہا ، صوبہ میں تعلیم کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر بائیس ارب کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے ،اربوں روپے کی مراعات سمیت کئی لازوال اور انقلابی اصلاحات مسلم لیگ( ن) کی موجودہ حکومت کی علم دوستی کی روشن مثالیں ہیں ۔

رواں مالی سال میں بھی 76ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم کے میدان میں اصلاحات کے باعث ضلع راجن پور کی شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہواجس کے نتیجے میں ضلع کا تعلیمی ماحول اور گراف بلند ہوا ۔آج کے دورہ کے بعد پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ضلع راجن پور میں اب ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے بچے لاہور اور اسلام آباد کے بچوں سے مقابلہ کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :