پاکستان میں ہوئی ایک مہنگی ترین شادی ، ملک بھر سمیت سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 14:20

پاکستان میں ہوئی ایک مہنگی ترین شادی ، ملک بھر سمیت سوشل میڈیا پر بھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : شادی کی تقریب کو یادگار بنانا ہر جوڑے کا ایک خواب ہوتا ہے اور اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے نت نئے طریقے بھی اپنائے جاتے ہیں تا کہ نیا جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنا سکے۔ لیکن حال ہی میں پاکستان میں ہوئی ایک مہنگی ترین شادی کو شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی یاد رکھا جائے گا۔ یہ شادی پاکستان کے سابق سینیٹر عمار احمد خان کی صاحبزادی انوش کی شادی تھی۔

عموماً پاکستان میں شادی تین روز تک چلتی ہے لیکن انوش کی یہ شادی کئی روز تک چلی اور یہی اس کی مقبولیت اور چرچوں کی ایک وجہ بھی بنی۔ انوش اور منیب کی شادی کی تقربات پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی منعقد کی گئیں جبکہ انوش اپنی شادی کی تقریبات میں مغربی اور مشرقی رواجوں اور رسومات کے امتزاج کو نبھاتے نظر آئیں ، جس کے لیے انہوں نے کبھی سنڈریلا کا لباس پہنا تو کبھی وہ کسی شہزادی کے روپ میں آگئیں ۔

(جاری ہے)

اس شادی میں مہندی ، سنگیت، نکاح اور ولیمہ کے تقریبات کے علاوہ بھی کئی تقریبات شامل تھیں جن میں ایک تقریب ترکی میں بھی منعقد کی گئی ۔ تُرکی میں منعقد کی جانے والی تقریب سے پہلے بھی ایک پارٹی دی گئی جبکہ تقریب کے بعد بھی ایک پارٹی دی گئی۔ اس شادی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انوش اور منیب کی جہاں تعریف کی وہیں پیسے کے بے بہا استعمال پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ عنوان :