ویمن آن وہیلز ، ملتان میں 120خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 14:12

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) :صوبائی حکومت کے زیر انتظام ویمن آن وہیلز پروگرام کے تحت 120خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ کاآغاز کر دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملتان کے آر پی او سلطان اعظم تیموری کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 120خواتین کو ٹریننگ دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ تاہم جلد ہی مزید امیدواروں کو بی ٹریننگ دینے کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جو خواتین اس ٹریننگ میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ آر پی او آفس میں اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ آر پی او نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز جنسی تعصب کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام میں خواتین ٹریفک وارڈنز بھی شامل ہیں۔ جبکہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران احتیاط اپنانے کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :