لاہور: ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

منگل 30 اگست 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) لاہور میں سی آئی پولیس نے ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان اور دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم آصف سعودی عرب جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا، سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے 2012 میں اقبال ٹاؤن کے تاجر اطہر جاوید کو اغوا کرکے 15 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم خانیوال میں دو افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :