کراچی،ڈکیتی مزاحمت پر 3 زخمی ،دیگر علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار

منگل 30 اگست 2016 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مومن آباد اور اتحادٹاؤن سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مومن آباد میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان قتل اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق اتحادٹاؤن کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداورں نے ایک کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :