بنگلہ دیش :رہنما جماعت اسلامی میر قاسم کی سزائے موت کیخلاف دائر اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ، ملزم کو آئندہ چند روز میں پھانسی دے دی جائے گی

منگل 30 اگست 2016 14:07

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماوٴں کا ٹرائل جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے 64 سالہ میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی اور ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انہیں آئندہ چند روز میں پھانسی دی جائے گی۔ میر قاسم علی کو نومبر 2014 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :