ابو ظہبی سٹی ٹرمینل کے بلمقابل عمارت میں آتشزدگی

منگل 30 اگست 2016 14:00

ابو ظہبی سٹی ٹرمینل کے بلمقابل عمارت میں آتشزدگی

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : ابوظہبی کے روطانہ بیچ ہوٹل کے قریب ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ ابو ظہبی سٹی ٹرمینل کے سامنے والی عمارت میں لگی ۔ سول ڈیفنس کا عملہ عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار کے مطابق تمام افراد کو عمار ت سے نکال لیا گیاہے ۔ آگ عمارت کی اوپر والی منزل میں لگی ہے ۔ عمارت میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک دیکھا جا سکتاہے۔ مقامی شہری نے آتشزدگی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے . مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے.