اے این ایف کی کارروائی، 1135 گرام ہیروئن برآمد

منگل 30 اگست 2016 13:58

کراچی ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے ایک کوریئر پارسل سے 1135 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی سی ایس کے پارسل سے 1135 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ یونائیٹڈ کنگڈم جانے والے پارسل کی فروٹ ٹرے میں چھپایا گیا تھا۔ پارسل بھیجنے والے معین گل نامی شخص کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :