میں‌متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ ہوں، ہو سکتا ہے کہ جیل میں‌ ہی آفس بنا لیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 13:58

میں‌متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ ہوں، ہو سکتا ہے کہ جیل میں‌ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں نے کوئی اپوزیشن نہیں رکھی ، ہم سب ایک ہیں اور کراچی کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ ہوں اور انہی کے ہاتھ مضبوط کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، جیل سے رہا ہوا تو وزیر بلدیات کے گھر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم آئندہ کا لائحہ عمل بیٹھ کر بنائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ جیل میں ہی آفس بنا لیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سندھ زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :