قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب

منگل 30 اگست 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے 35 ویں سیشن کے شیڈول اور اینجڈا کی منظوری دی جائے گی۔