پاکستانی سفیر پر وائٹ ہاؤس کے اظہار ناراضگی کی خبر بے بنیاد نکلی

منگل 30 اگست 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر پر وائٹ ہاؤس کے اظہار ناراضگی کی خبر بے بنیاد ہے،بغیر توثیق کے خبر جاری کرنا رپورٹر کا غیر اخلاقی عمل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیر کو وائٹ ہاؤس کے اظہار ناراضگی کے خط کی خبر بے بنیاد ہے،واشنگٹن میں پاکستانی مشن کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی وائٹ ہاؤس کی جانب سے دفترخارجہ کو اس نوعیت کا کوئی خط ملا ہے،خط کی بے بنیاد خبر رپورٹر کی خودساختہ اختراع کے علاوہ کچھ نہیں اور بغیر توثیق کے خبر جاری کرنا رپورٹر کا غیر اخلاقی عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :