سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی

منگل 30 اگست 2016 13:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذارمولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندی لگائی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ، چئیرمین سینٹ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے۔ ایم کیو ایم کے تمام ارکان پارلیمنٹ الطاف حسین کے نام پر کامیاب ہوئے ہیں اس لئے نا اہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :