سندھ میں میئرز و ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری

منگل 30 اگست 2016 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین اور کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کامیاب ہونے والے میئرو ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کراچی غربی کا نوٹیفکیشن متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست پر روک دیا جس کے بعد 5 جماعتی اتحاد کے نامزد چئیرمین اور وائس چئیرمین حلف نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ سندھ کے 9 دیگر اضلاع میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ، ضلع کونسل ٹھٹھہ، خیرپور، گمبٹ، جام شورو، سانگھڑ اور عمرکوٹ کی مختلف کونسلز کے نوٹیفکیشن بھی مختلف وجوہات کی بنا پر روک دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :