کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جد وجہد کو ظلم و جبر سے دبایا نہیں جا سکتا،چوہدری نثار

منگل 30 اگست 2016 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جد وجہد کو ظلم و جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، امید ہے کہ آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان کی صلاحیتیں آزاد کشمیر کے عوام کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وقف ہوں گی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق سفیر کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی صلاحیتیں آزاد کشمیر کے عوام کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے وقف ہوں گی، کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جد وجہد کو ظلم و جبر سے دبایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :