شارجہ:ائیر عریبیہ نے یک طرفہ کرایوں میں کمی کا اعلان، کراچی کا یک طرفہ کرایہ 285درہم

منگل 30 اگست 2016 13:43

شارجہ:ائیر عریبیہ نے یک طرفہ کرایوں میں کمی کا اعلان، کراچی کا یک طرفہ ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : شارجہ سے مختلف ممالک جانے والے غیر ملکی افراد کے لیے ائیر عربیہ نے 48 گھنٹوں کے لیئے یک طرفہ کرایوں میں کمی کا اعلان کیاہے ۔ ائیر عربیہ کی طرف سے نئی پیشکش 270درہم سے شروع ہو رہی ہے ۔ 48گھنٹوں کی مدت آج رات بارہ بجے تک ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس پیشکش کے تحت 30اگست سے لیکر 31اکتوبر تک خریدے گئے ٹکٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

شارجہ سے مختلف مقامات کے لیے دی جانے والی پیشکش میں کراچی، ممبئی، دوحا، احمد آباد،جیپور، دہلی،استنبول اور متعدد دسرے ممالک کے شہر شامل ہیں۔ ٹکٹس ائیر عریبیہ کی ویب سائٹ یا ٹیلی فون نمبر 065580000پر رابطہ کرکے ٹکٹ بک یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ کراچی کے لیے ٹکٹ کی یک طرفہ قیمت 285درہم رکھی گئی ہے ۔ ان کرایوں میں تمام ٹیکس شامل ہیں.