افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

منگل 30 اگست 2016 13:41

افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 میچوں کی ..

کابل ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان باہمی ون ڈے سیریز کا معاہدہ طے پا گیا، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی باہمی ون ڈے سیریز ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اللہ دانش نے آئندہ ماہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 25 ستمبر، دوسرا میچ 28 جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا، میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ افغانستان کی کسی بھی فل ممبر ملک کے خلاف دوسری باہمی ون ڈے سیریز ہو گی، افغانستان اس سے قبل زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیل چکا ہے، دونوں ٹیمیں ون ڈے میچز میں اب تک دو بار مدمقابل ہوئیں، ایک بار افغانستان اور ایک مرتبہ بنگلہ دیش فتح یاب رہا۔

متعلقہ عنوان :