آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور اہم ون ڈے کل کھیلا جائے گا

منگل 30 اگست 2016 13:41

آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور اہم ون ڈے کل کھیلا ..

دمبولا ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور اہم میچ بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کینگروز نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سیریز کا چوتھا میچ میزبان ٹیم کیلئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اسے سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا اسلئے وہ حساب چکتا کرنے کیلئے ہر حربے استعمال کرے گی، ماہرین کرکٹ نے چوتھے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :