عامر کیبلز کے زیر اہتمام عبدالحمید (پوپا) بینیفٹ کرکٹ میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا

منگل 30 اگست 2016 13:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) سی ای او عامر کیبلز، سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ایل آر سی اے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور صدر شاہ فیصل کرکٹ کلب کرکٹ پرموٹر عامر الیاس بٹ نے سینئر سکورر پی سی بی عبدالحمید (پوپا )مرحوم کی کے اہل خانہ کا ماہانہ وظیفہ لگانے کے ساتھ ساتھ مرحوم کے نام سے عبدالحمید (پوپا) بینیفٹ کرکٹ میچ کا اعلان بھی کر دیا ہے جو کہ 25 ستمبر کو عامر الیاس بٹ الیون اور سلمان خان الیون کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے تاکہ ان کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک اچھی زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

عامر الیاس بٹ کے اس اقدام پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول، کپتان گولڈن ایگلز محمد سلمان خان، ایلٹ امپائر علیم ڈار، سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم سید اظہر زیدی، رضوان نثار، اداکار شان شاہد، کاشف محمود، سردار نوشاد احمدصدر ویسٹ زون، شکیل ملک، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود، سابق ٹیسٹ امپائر رب نواز، سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ، سید نجم السعید، اقبال بٹ، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، احسن رضا، شوزب رضا، ولید یعقوب، جاوید اشرف، احمد شہاب، محمد کلیم، محمد عارف، وقار احمد، ساجد عثمان، محمد کاظم، رانا سہیل منظور، قیصر وحید، تصدق جمال ، ظہور عالم ، کرکٹ آرگنائزر بابا خورشید، شفقت تنویر بٹ اور بہت سے امپائرز، سکوررز اور کھلاڑیوں نے عامر الیاس بٹ کی کاوشوں کوسراہا اور زبردست خرا ج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عامر الیاس بٹ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :