پاکستان ریلوے میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا اجراء پرسوں سے ہوگا

ابتدائی طور پر ریل کار اور گرین لائن ٹرین میں ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائیگی

منگل 30 اگست 2016 13:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) پاکستان ریلوے میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا اجراءیکم ستمبر سے ہوگا ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار اور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین میں ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا ۔ای ٹکٹنگ کے اجرا ء کے بعد ریلوے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کراسکیں گے اور مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ ای ٹکٹنگ کے حوالے متعلقہ عملے کی ٹریننگ جاری ہے ۔اس نظام کے اجراء سے بلیک ٹکٹنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :