سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 30 اگست 2016 13:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ حکومت دعوؤں کے باوجود سرکاری سکولوں سے چار برس کے دوران پانچ ہزار بچے کم ہو گئے ہیں بچوں کی کی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کا ضلع لاہور میں کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد رز بروز کم ہو رہی ہے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم ناکام ہونکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے مزید براں سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تعلیم دوستی کے دعوے قوم پر عیاں ہو گئے ہیں آبادی بڑھنے سے سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی بجائے کم ہونا حکومتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔ حکمران دعوؤں اور نعروں پر انحصار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔