حساس قرار دئیے گئے لاہور کے 338اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیز کے سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کے احکامات

منگل 30 اگست 2016 13:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 338اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیز کو حساس قرار دے کر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ایک رپورٹ کے مطابق فہرست میں انتہائی حساس نوعیت کے 207جبکہ حساس نوعیت کے 131تعلیمی ادارے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے انتہائی حساس اسکولوں کی تعداد 149جبکہ 107حساس کیٹگری میں شامل ہیں کالجز میں 35انتہائی حساس جبکہ 23حساس کیٹگری میں موجود ہیں ۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے یونیورسٹیز میں 23انتہائی حساس جبکہ ایک حساس کیٹگری میں شامل کی گئی ہے ۔ذمہ داران اداروں کی طرف سے انتہائی حساس اور حساس نوعیت کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :