ویزے کے بغیر پاکستان آنیوالے تین سعودی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

منگل 30 اگست 2016 13:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) ویزے کے بغیر پاکستان آنے والے تین سعودی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، ایف آئی اے کی جانب سے بغیر دستاویزات سفر کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون جامان شریفہ الغامدی،صالح الغامدی اور یاسین صالح بغیر ویزے کے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات نہ ہونے پر تینوں کو روک لیا اور جرمانہ عائد کرنے کے بعد واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :