وائٹ ہاؤس کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو ناپسندیدگی کا خط لکھنے جانے کی خبر بے بنیاد ہے ‘ دفتر خارجہ

منگل 30 اگست 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) دفتر خارجہ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو ناپسندیدگی کا خط لکھنے جانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر رپورٹر کی ذہنی اختراع ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایک اخبار میں شائع شدہ یہ خبر کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستانی سفیر کو ناپسندیدگی کا کوئی خط لکھا ہے قطعی طورپر غلط اور بے بنیاد ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ایسا کوئی خط واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور نہ ہی وزارت خارجہ کو موصول ہوا ہے یہ خبر رپورٹر کی ذہنی اختراع ہے ۔ترجمان نے کہاکہ بغیر تصدیق کے واشنگٹن میں موجود رپورٹر کی طرف سے ایسی خبر بھجوانا غیر اخلاقی اقدام ہے ۔