Live Updates

نو منتخب مئیر کراچی نے جئے بھٹو، جئے متحدہ اور جئے عمران خان کے نعرے لگا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 13:28

نو منتخب مئیر کراچی نے جئے بھٹو، جئے متحدہ اور جئے عمران خان کے نعرے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود نعرہ لگا دیتا ہوں تا کہ سب کو تسلی ہو جائے ۔ اتنا کہنے پر انہوں نے جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کا مشکور ہوں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کراچی کے مسائل کو حل کریں گے ۔ کراچی کے مسائل ہماری انگلیوں پر ہیں، گذشتہ ادوار میں کراچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی یہی کہوں گا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کروں گا جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخاب ہوئے اور ہم نے یہ مرحلہ مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت اورسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور میں ان تمام جماعتوں کا مجھ پر اعتماد کرنے اور الیکشن میں حصہ لینے پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ہم تمام اختلافات پیچھے چھوڑ کر اس کے مسائل حل کریں گے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوجوان اور چاق و چوبند ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی کراچی کے مسائل کے حل میں میرا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے اور ہمیں چاہئیےکہ ہم اس شہر کو آگے لیکر چلیں۔کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہمیں پچھلی باتوں اور ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے۔ اور ہم اس ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :