چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 25 ستمبر سے شروع ہوگی
منگل 30 اگست 2016 13:24
(جاری ہے)
چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں4 ممالک کے8 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مصر کے عمر عبدالمعید کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں کو مین راؤنڈ میں رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے رواں سال اسلام آباد میں ہونے والے 4 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار رکھے گئے ہیں جس کا پہلا ایونٹ 27 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا پی ایس اے کا ایونٹ اکتوبر، تیسرا نومبر جبکہ چوتھا پی ایس اے کا ٹورنامنٹ دسمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے پہلے ایونٹ کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کررہا ہے۔ امید ہے کہ 50ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.