قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز کل کھیلے جائیں گے

منگل 30 اگست 2016 13:23

قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز کل  کھیلے جائیں گے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے بدھ کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے ‘۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں کراچی وائٹس کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جن میں راولپنڈی، اسلام آباد ، فاٹا،پشاور،کراچی وائٹس ، لاہور وائٹس ، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں،پہلا راؤنڈ راولپنڈی میں 2 ستمبر تک جاری رہے گا، دوسرا راؤنڈ 5 ستمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا،سیمی فائنل مقابلے 15 ستمبر کو جبکہ فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :