انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے

منگل 30 اگست 2016 13:21

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ وطن واپس پہنچ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا بیٹ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں خاموش ہی رہا جن میں وہ 17کی اوسط سے صرف 102 رنزہی بناسکے۔ناقص کارکردگی کے باوجود وہ ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تاہم یہاں بھی قسمت کی دیوی نہ جاگی۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی وہ پہلے ون ڈے میں صرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پھربھی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا ان پر اعتماد برقراررہا اور انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں موقع دیاگیا جس میں صرف گیارہ رنزہی جوڑ سکے۔پھردوسرے ون ڈے سے قبل آئی ان کے گھٹنے کی انجری کی خبرجس کے بعدوہ نہ صرف لارڈز ون ڈے بلکہ ون ڈے سیریز سے ہی باہر ہوگئے۔گزشتہ رات گئے محمد حفیظ واپس لاہور پہنچ گئے۔