ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ‘ ہمیں نویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیے ‘عماد وسیم

منگل 30 اگست 2016 13:21

ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ‘ ہمیں نویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راوٴنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ‘ ہمیں نویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں جس طرح کے باصلاحیت کھلاڑی ہماری ٹیم میں ہیں اس حساب سے ہمیں 9ویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں سخت محنت ‘اپنے اوپر اعتماد کے ساتھ کیمرے کیسامنے اپنے صلاحیتوں کو دکھانا ہے ‘آئی سی سی کی درجہ بندی میں بدترین پوزیشن پر عماد نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ہم عالمی سطح پر نوویں نمبرپر ہیں ‘ ٹیسٹ میں نمبرایک ہیں اسی طرح ہم ون ڈے میں بھی اپنی پوزیشن بہتربنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں کارڈف میں کھیلنے کو تیار ہوں، میں وہاں پیدا ہوا تھا اور اسلام آباد میں جوان ہوا تاہم میں کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے انگلینڈ اور آئرلینڈ آتا رہا ہوں۔اسٹوکس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ ایک معیاری آل راوٴنڈر ہیں اور ان کی باوٴلنگ میں واپسی سے انگلش ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے تاہم اگر ہم نے صحیح سمت پالی تو ہم انھیں مشکلات پیدا کریں گے۔