راس الخیمہ: کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث پانچ ایشیائی شہری گرفتار

منگل 30 اگست 2016 13:16

راس الخیمہ: کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث پانچ ایشیائی شہری گرفتار

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : راس الخیمہ پولیس نے کاروائی کر کے کریڈٹ کارڈ کے فراڈ میں ملوث پانچ ایشیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کریڈیٹ کارڈ کی نقول بنا کر اور مختلف ذرائع سے ڈیٹا حاصل کر کے مہنگی اشیاء کی خرداری کرتے اور پھر انہیں سستے داموں فروخت کر کے رقم حاصل کر تے تھے۔خفیہ پولیس کے اہلکار نے مقامی اخباری رپورٹر کو بتایا کہ ملزمان کے بارے میں شک پڑنے پر ان کا باقاعدہ پیچھا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان جن دکانوں پر سونا وغیرہ بیچتے تھے ان سے معلومات لی گئیں۔ ملزمان کی کڑی نگرانی کرنے کے بعد ہی ان کی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ چلایا گیا۔گزشتہ روز راس الخیمہ پولیس نے ان کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور کریڈیٹ کارڈ کی تفصیلات چرانے کے لیئے استعمال ہونے والے الیکٹریکل آلات ، لیپ ٹاپ کو قبضے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ راس الخیمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کریڈیٹ کارڈ رکھنے والے افراد کو محتاط ہونا چاہیئے ۔