جازان:پانچ سالہ بچی شاپنگ سنٹر کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

منگل 30 اگست 2016 12:56

جازان:پانچ سالہ بچی شاپنگ سنٹر کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

جازان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : سعودی عرب کے علاقے جازان کے شاپنگ مال میں پانچ سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی بچی اپنی والدہ اور ماموں کے ساتھ عید الاضحی کی شاپنگ کرنے کے لیے مال گئی تھی۔ بچی کے دادا کا نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس کی پوتی اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

والدہ نے جیسے ہی اپنی بیٹی کا ہاتھ چھوڑا وہ دوڑ کرتیسر ی منزل سے نیچے دیکھنے کے لیے ایک کھلی جگہ سے دیکھنے لگی ۔

اسی دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے جا گری۔ شاپنگ مال انتظامیہ نے فوراََ اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن ہسپتا ل پہنچنے سے پہلے ہی بچی کی موت واقع ہو چکی تھی. دادا کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ کی مرضی جانتے ہوئے اس کی موت کو قبو ل کر لیا۔ بچی کی موت شدید چوٹوں اور خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔اس سے پہلے سعودی عرب میں ایک رولر کوسٹر سے بچی گرنے سے موت واقع ہوئی تھی۔