پاکستانی طالبعلم نے ناسا مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 12:56

پاکستانی طالبعلم نے ناسا مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء):پاکستانی طالبعلم نے ناسا (نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ او لیول کے طالبعلم شاہ میر اعزاز نے گریڈ 7 سے 12 تک کے طلبا کے لیے منعقد کیا گیا سالانہ ڈیزائن مقابلے میں حصہ لیا۔ شاہ میر نے اپنے ڈیزائن ٹائٹل ”بیونڈ انفینیٹی“ کے لیے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہر سال دنیا بھر سے دو سے پانچ کے چھوٹے گروپ یا 6 لوگوں کے بڑے گروپوں کو ناسا ایمز فار ججمنٹ میں اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن جمع کروانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اور یہ مقابلہ 1994ء سے جاری ہے۔ رواں سال 380 اساتذہ کی زیر نگرانی 3 ہزار 7 طلبا نے 994 ڈیزائن جمع کروائے۔ تمام انٹریز امریکہ کی 14 مختلف ریاستوں اور دنیا بھر کے 21 ممالک سے کروائی گئی تھیں جن میں پاکستانی طالبعلم نے دوسرا انعام اپنے نام کیا۔