ابوظہبی:خواتین کوگاڑی پارک کرنے کے لیے ” گلابی پارکنگ “ کا آغاز

منگل 30 اگست 2016 12:35

ابوظہبی:خواتین کوگاڑی پارک کرنے کے لیے ” گلابی پارکنگ “ کا آغاز

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : ابوظہبی ڈپارٹمنٹ آف میونسپل افئیرز اینڈ ٹرانسپورٹ ( ڈی ایم اے ٹی ) نے خواتین کو پارکنگ مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے کثیر منزلہ پارکنگ پلازوں میں ” گلابی پارکنگ “ کے نام سے سائن بورڈ نصب کرنے شروع کر دیئے ہیں جہاں پر صرف خواتین ہی اپنی گاڑی پارک کر سکیں گی۔ڈی ایم اے ٹی کے مطابق اس وقت 182جگہوں کو صرف خواتین کے لیئے مخصوص کیاگیاہے ۔

ان جگہوں پر باقاعدہ گلابی رنگ کی لائنوں کے ساتھ بورڈ نصب کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بورڈز پر واضع طور پر خواتین کے لیے مخصوص پارکنگ کا لکھا گیاہے ۔ ڈی ایم اے ٹی کے ترجمان کا کہناہے کہ ان پارکنگ کی جگہوں کو مختلف علاقوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔ لیوا سنٹر میں 26جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔18کورنیش ایریامیں،28زخر ہوٹل کے پیچھے،18ہیلتھ اتھارٹی کے پیچھے،26لیوا سٹریٹ ،26النور ہسپتال،41الدینا ایریا شامل ہیں۔ ان جگہوں کے علاوہ متعدد دوسری جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جن کو مستقبل میں خواتین کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ ان جگہوں پر مرد حضرات اپنی گاڑیاں پارک نہیں کر سکتے ۔