وائٹ ہاوس نے امریکہ میں‌ پاکستانی سفیر کو خط سے متعلق خبر کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 12:32

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں‌ پاکستانی سفیر کو خط سے متعلق خبر کو مسترد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو لکھے گئے خط سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی امریکہ میں پاکستانی سفیر کو خط سے متعلق خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن اور دفتر خارجہ کو وائٹ ہاؤس کا ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں خاتون اول مشعل اوبامہ نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر نجی ملاقات کو سیاسی رنگ دینے پر اعتراض کیا تھا تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایسے کسی بھی خط سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :