Live Updates

عمران خان 2018کا الیکشن ہار کر بھی سسرال واپس جائیں گے ، ایم کیو ایم کے بانی کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا انہوں نے خود تین منٹ میں اپنا بیڑہ غرق کیا ہے ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کاسسرالی احتجاجی ایجنڈا ناکام ہو گا اور انہیں رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ۔ ان کا مقصد ملک کو ترقی کی راہ سے روکنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاج کرنے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے ،، یہ جتنی چاہے گھٹیا گفتگو کریں حکومتی سطح پر ان کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018کا الیکشن ہار کر بھی سسرال جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معزز اپوزیشن اراکین کو چاہئیے کہ وہ ایوان کی روایات کی پاسداری کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا انہوں نے خود تین منٹ میں اپنا بیڑہ غرق کر لیا ہے۔ اور اسی طرح عمران خان اور طاہر القادری بھی خود اپنے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پرویز الہٰی اور شیخ رشید کا سیاسی طور پر کچھ نہیں بچا۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ ہت تو اسے کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وسیم اختر اگر آئینی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں تو انہیں حلف لینے کا حق ہے ۔ہم کراچی کے عوامی نمائندوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ عوامی نمائندوں نے جو پوزیشن لی ہے اسے آگے بڑھنا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹہ مزدوروں اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین نہایت اہم ہیں۔کیونکہ ن قوانین سے غریب عوام کی مدد بھی ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات