حیدرآباد،شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

منگل 30 اگست 2016 12:03

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) حیدرآباد میں پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر شہریوں کولو ٹنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پھلیلی رانا پرویز کے مطابق ان ملزمان کو حیدر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا جہاں یہ ملزمان پولیس کی جعلی وردی پہنے ناکہ لگائے آنے جانے والے شہریوں کو تلاشی کے بہانے لوٹتے تھے تاہم شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد پولیس نے جائے موقع پر چھاپا مارتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

ملزمان میں دو کا تعلق دادو اور ماتلی جبکہ تین کا تعلق حیدر آباد سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت شاہد خان، شوکت علی، عاشق علی، علی حسن اور الٰہ دین کے ناموں سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :