جدہ:وزارتِ ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیئے الگ کاؤنٹر اور خواتین ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

منگل 30 اگست 2016 11:59

جدہ:وزارتِ ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیئے الگ کاؤنٹر  اور خواتین ملازمین ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : وزیر ِ ٹرانسپورٹ سلیمان الحمدان نے وزارتِ ٹرانسپورٹ کے دفاتر میں خواتین کے لیے الگ کاؤنٹر بنانے اور ان کاؤنٹرز پر صرف خواتین کو ملازمت دینے کا حکم جاری کیاہے ۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ الگ کاؤنٹر بنانے کا مقصد خواتین کے نجی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لیئے خواتین ملازمین سے بڑھ کر کوئی اور نہیں ہو سکتا. خواتین اپنے مسائل دوسری خواتین ملازمین کو بتانے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزارتِ ٹرانسپورٹ نے خواتین کے کاؤنٹر بنانے اور ان کی تربیت کے لیئے خواتین سپروائیزر تعینات کر دیں ہیں۔ خواتین کو ملازمتیں دینے کا مقصد 2030کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ اس مقصد کے لیئے خواتین کے لیئے متعدد نئی تجاویز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس وقت سعودی عرب میں 20مختلف شعبوں میں 806000خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ ان میں سے 71خواتین تعلیم ،13صحت،5پبلک ایڈمنسٹریشن،اس کے علاوہ متعدد خواتین پروڈاکشن،مینوفیکچرنگ، زراعت اور ماہی گیر ی سے وابسط ہیں۔