یوسین بولٹ گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں میڈلز جیتے:بی جے پی رہنما

منگل 30 اگست 2016 11:59

یوسین بولٹ گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں میڈلز جیتے:بی جے پی رہنما

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء ) ہندوستان میں اس وقت کئی لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور دلت رہنما اُدت راج نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے حوالے سے انوکھا بیان داغ دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مغربی دہلی سے لوک سبھا کے رکن ادت راج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ ”جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ غربت کے باوجود 9 اولمپک میڈلز جیتنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیوں کہ ان کے ٹرینر نے انہیں دن میں دو بار گائے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

“ تنازع سے بچنے کے لیے ادت راج نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یوسین بولٹ کے ٹرینر کی جانب سے ان سے کہی بات کو دہرایا ہے ،اس سے ان کی مراد محض یہ تھی کہ ایتھلیٹس مشکل حالات کے باوجود اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں اپنی ناکامیوں کیلئے حالات کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے ۔