ایم کیو ایم کے سابق رہنما آصف حسنین نے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 11:55

ایم کیو ایم کے سابق رہنما آصف حسنین نے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : ایم کیو ایم کے سابق رہنما آصف حسنین نے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا کہ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی سے تین ماہ کے دوران اجلاسوں اور تقاریر میں کی گئی گفتگو پر میرے تحفظات تھے۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں کی نشاندہی کرنے پر مجھے عید کے چوتھے روز لندن سے کال آئی اور خوب ڈانٹا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی صورتحال کے بعد میرا پروگرامز میں آنا بھی بند ہو گیا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما آصف حسنین نے پارٹی چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔