اے این ایف نے ہیروئن برطانیہ بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 30 اگست 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر کے ذریعے ایک کلوگرام سے زائد کی ہیروئن برطانیہ بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف سندھ نے کراچی میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فروٹ ٹرے کے اندر چھپائی گئی ہیروین برآمد کرلی گئی ۔ ا ے این ایف حکام کے مطابق پارسل سے ایک کلو 135 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ پارسل کوریئر کے ذریعے برطانیہ بھیجا جارہا تھا جو کہ راولپنڈی کے رہائشی معین گل نامی نے بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :