راجن پور،روجھان میں انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرالرمیں ٹکر، 3افرادجاں بحق، 15زخمی

منگل 30 اگست 2016 11:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) راجن پور کی تحصیل روجھان میں مسافر کوچ اورٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

روجھان میں انڈس ہائی وے عمر کوٹ کے قریب کھڑے ٹرالر میں مسافر کوچ جالگی جس کے باعث مسافر کوچ میں موجود 3 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو روجھان شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ۔ مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔