لاہور، حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار

منگل 30 اگست 2016 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) لاہور میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے پیش نظر لاہور کے علاقے باٹا پور کے اطراف میں حساس ادارے اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والے افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے حراست میں لئے گئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :