بلوچستان کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز جاری،سیکورٹی کے سخت انتظامات

منگل 30 اگست 2016 11:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ، مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سہ روزہ پولیو مہم کے دوران صوبے کے 15 اضلاع کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، جعفرآباد، پشین، لورالائی ، ڈیرہ بگٹی ، لسبیلہ، شیرانی، کوئٹہ ،ژوب، جھل مگسی ، بارکھان، موسی خیل اور خضدار میں 16 لاکھ 36 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 3 ہزار 8 سو 75 موبائل ٹیمیں،402 فکسڈ سائٹ اور 213 ٹرانزٹ پوائٹس بنائے گئے ۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔ ورکز کی سیکورٹی کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز تعینات رہی ۔پولیو مہم کے دوران پاک افغان سرحدی گیٹ پر دس سال تک کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔یادرہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :