ملک کو منفی سیاست کی نہیں، اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے،شہبازشریف

منگل 30 اگست 2016 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے، احتجاجی سیاست کرنے والے ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا، پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال میں بے پناہ بہتری آئی ، آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال میں بے پناہ بہتری آئی ہے، آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں تین برس کے دوران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا ہے، ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے، اس لئے احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

متعلقہ عنوان :