نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر کی حلف کے لیے پیشی کے احکامات جیل کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 11:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : نو منتخب مئیر کراچی وسیم اختر کی حلف کے لیے پیشی کے لیے احکامات جیل حکام کو موصول ہو گئے ہیں۔ وسیم اختر کی بطور مئیر کراچی حلف برداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر سمیع صدیقی نے جیل سپریٹنڈنٹ کو خط لکھا ہے۔وسیم اختر کے وکیل کی درخواست پر مئیر کے حلف کے لیے پیشی کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ وسیم اختر کو فول پروف سکیورٹی میں حلف کے لیے پیش کیا جائے ۔وسیم اختر 24مئی کو کراچی کے مئیر منتخب ہوئے۔ لہٰذا انہیں حلف برداری کے لیے پیش کیا جائے۔ خیال رہے کہ وسیم اختر کی بطور مئیر کامیابی کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر حلف برداری کی تقریب کے لیے انہیں کچھ دیر کے لیے جیل سے باہر لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :