دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 9 میونسیپیلٹی افسران کو جبری ریٹائر کر دیا

منگل 30 اگست 2016 11:36

دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے  9 میونسیپیلٹی افسران کو جبری ریٹائر ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میونسیپیلٹی کے 9اعلیٰ افسران کو جبری ریٹائر کر نے کا حکم جاری کر دیا۔ مقامی اخبار کے مطابق افسران کو جبری ریٹائر کرنے کے بعد نوجوان قیادت کو آگے لایا جائے گا ۔ ان افسران کو فارغ کرنے کا مقصد دبئی کی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے نوجوانوں کو بھاری ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریٹائر کیے جانے والے افسران میں ایگزیگٹو ڈائریکٹر آف لیگل افئیرز عادل قادر الجیسمی، انجینئیر عیساء المدیر، محمد عبد الکریم جلفر، خالد علی احمد بن زید الفالسی،انجینئیر عبداللہ محمد رفی، صالح الامیری،سلیم بن مسمیر،عبید سلیم الشمسی،خالد محمد صالح المعلہ شامل ہیں۔واضع رہے کہ گزشتہ روز شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اچانک دبئی میونسیپیلٹی، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ، اکنامک ڈپارٹمنٹ اور دبئی ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ حیران کن طور پر شیخ محمد کے دورے کے دوران ڈائریکٹرز، اور اعلیٰ حکام اپنے دفاتر میں موجود نہیں تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے شیخ محمد کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں اعلی ٰ حکام کو وقت پر دفاتر میں آ نے کا ایک پیغام گیا تھا ۔