Live Updates

مئیر کراچی کی حلف برداری؛ پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی سندھ ہائیکورٹ میں‌درخواست

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 11:30

مئیر کراچی کی حلف برداری؛ پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی سندھ ہائیکورٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : کراچی : مئیر کراچی کی حلف برداری روکنے کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں‌درخواست دائر کر دی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے مئیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنا وفاقی کی بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے جسے میں منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی اسی لیے عدالت سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وسیم اختر کے حلف کو عدالت نے نہ روکا تو اور آپشن بھی موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فاروق ستار وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اصل مسئلہ یہ ہے کہ وسیم اختر کا قائد ملک کا غدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث شخص جیل سے مئیر بن رہا ہے۔میچ کا مزہ تو آخری اوورز کی آخری دو گیندوں پر ہی آتا ہے۔خیال رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر جیل میں قید ہیں اور ان کے جیل میں ہونے اور پر درج مقدمات کے باوجود ان کی بطور مئیر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واڈا کی اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات